آزاد کشمیر کے عوام نے فسادی عناصر کا بیانیہ مسترد کر دیا

آزاد کشمیر کے عوام نے فسادی عناصر کا بیانیہ مسترد کر دیا

Oct 28, 2026|ویب ڈیسک



آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے فسادی گروہ کے اشتعال انگیز پراپیگنڈے کو کشمیریوں کو گمراہ کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ مظفرآباد، میرپور، بھمبر، کوٹلی اور وادی نیلم کے شہریوں نے گمراہ کن مہم چلانے والے عناصر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضح کیا کہ عوام ان کے اصل عزائم سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں۔


شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ فسادی جتھہ راولاکوٹ میں چند سادہ لوح افراد کو بہکا کر بیرون ملک بیٹھے اپنے آقاؤں کے اشاروں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حقوق کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والے اس مخصوص گروہ کو بھارت کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، جس کا مقصد خطے کا پرامن ماحول خراب کرنا ہے۔


مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام سیاسی بصیرت رکھتے ہیں اور وہ آئینی و جمہوری عمل کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ریاست بھر کے عوام نے اس جتھے کی ہر کال کو مکمل طور پر رد کر دیا ہے۔ شہریوں نے مزید کہا کہ یہ شرپسند عناصر آزاد کشمیر اور پاکستان کے تاریخی و اٹوٹ رشتے میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، جسے کشمیری عوام کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔