یومِ فتحِ مظفرآباد: ڈوگرہ راج کے خلاف تاریخی مزاحمت کی یادگار

یومِ فتحِ مظفرآباد: ڈوگرہ راج کے خلاف تاریخی مزاحمت کی یادگار

Oct 22, 2026|ویب ڈیسک



آج 22 اکتوبر کو ڈوگرہ راج کے خلاف کشمیریوں کی تاریخی جدوجہد اور فتحِ مظفرآباد کا یادگار دن روایتی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔


22 اکتوبر 1947 کو مظفرآباد میں جابرانہ ڈوگرہ راج کے خلاف فیصلہ کن پیش قدمی کا آغاز ہوا تھا۔ پٹیالہ اور ڈوگرہ فورسز کے مظالم کے شکار نہتے کشمیریوں کی داد رسی اور مدد کے لیے قبائلی لشکر نے مظفرآباد کا رخ کیا۔ خورشید انور کی قیادت میں شروع ہونے والے اس تاریخی معرکے نے ڈوگرہ فوج کی مضبوط دفاعی پوزیشنوں کو توڑ کر رکھ دیا۔


اس معرکے کے نتیجے میں مظفرآباد اور دومیل کے اسٹریٹجک مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا گیا، جس نے آگے چل کر اوڑی، بارہمولہ اور سرینگر کی جانب پیش قدمی کی راہ ہموار کی۔


قبائلی لشکر اور مقامی کشمیریوں کی اس مشترکہ مزاحمت نے ڈوگرہ راج کے خلاف آزادی کی جدوجہد کو نئی روح بخشی۔ فتحِ مظفرآباد کشمیری عوام کی بے مثال قربانیوں، تحریکِ آزادی اور حقِ خودارادیت کی روشن داستان کا ایک ناگزیر اور سنہری باب ہے۔