خیبرپختونخوا حکومت متحرک، چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں انسدادِ تجاوزات آپریشن

خیبرپختونخوا حکومت متحرک، چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں انسدادِ تجاوزات آپریشن

Oct 28, 2026|ویب ڈیسک

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد نئی صوبائی انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہو گئی ہے۔ صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق ضلع چارسدہ میں بھی تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے تحت ڈپٹی کمشنر چارسدہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے تحصیل شبقدر میں بڑا آپریشن کیا ہے۔


حکومتی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران عوامی سہولت اور سڑکوں کی کشادگی یقینی بنانے کے لیے تمام عارضی و مستقل تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بازاروں میں دوبارہ تجاوزات کی روک تھام، صفائی ستھرائی کے نظام کی بہتری اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی برقرار رکھنے کے لیے طے شدہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔


دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے تاجروں اور عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری اراضی اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور شہر کو صاف، خوبصورت اور منظم رکھنے کے لیے انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔