سوات میں بھی گورنر راج اور ایمرجنسی کا بھرپور خیرمقدم
Oct 13, 2026|ویب ڈیسک
**سوات (خصوصی رپورٹ):** خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع کی طرح سوات کے عوام نے بھی صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کا پرجوش خیرمقدم کیا ہے۔ شہریوں نے اس فیصلے کو 'یومِ نجات' قرار دیتے ہوئے نئے انتظامی سیٹ اپ سے بہتری کی امیدیں وابستہ کر لی ہیں۔
سوات کے شہریوں نے وفاقی اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر راج کے نفاذ سے صوبے کو پی ٹی آئی دور حکومت کے مسائل اور مشکلات سے چھٹکارا ملا ہے۔ شہریوں کے مطابق گزشتہ حکومت کے دور میں خیبرپختونخوا بدحالی کا شکار رہا جبکہ مہنگائی اور بے روزگاری انتہا کو پہنچ چکی تھی۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ سابق حکمران جماعت کے کرپٹ رہنماؤں کا بلاامتیاز احتساب کیا جائے اور ان کے اثاثوں کی فوری جانچ پڑتال عمل میں لائی جائے۔