کے پی میں گورنر راج کا نفاذ، معمولاتِ زندگی بحال
Oct 14, 2026|ویب ڈیسک
**پشاور (سٹاف رپورٹر):** خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد پشاور، چترال اور باجوڑ سمیت صوبے بھر میں روزمرہ کا نظامِ زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
عوامی حلقوں نے احتجاج اور انتشار کی سیاست سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے اپنی روزمرہ سرگرمیاں معمول کے تحت جاری رکھی ہوئی ہیں۔ پشاور، چترال، باجوڑ اور دیگر تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور دکانیں کھلی ہیں جبکہ شہریوں کی آمد و رفت بغیر کسی تعطل کے جاری ہے۔ سیاسی تبدیلی کے باوجود صوبے کے مختلف اضلاع میں تجارتی اور عوامی معمولات پرامن اور پرسکون انداز میں جاری ہیں۔