پرتشدد احتجاج میں ملوث گرفتار مظاہرین کا اعترافِ جرم، عوام سے دور رہنے کی اپیل
پرتشدد احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں گرفتار افراد نے اپنے جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے عوام کو احتجاجی سیاست اور انتشار سے مکمل طور پر دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
پولیس کی حراست میں موجود مظاہرین نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتاری کے بعد انہیں قیادت اور پارٹی نے مکمل تنہا چھوڑ دیا ہے اور کوئی ان کا حال پوچھنے یا قانونی مدد فراہم کرنے کے لیے سامنے نہیں آیا۔
گرفتار مظاہرین کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت نے ہمارے ساتھ کھلم کھلا دھوکہ کیا، ہمیں سڑکوں پر لا کر خود غائب ہو گئے اور اب تک یہاں ہماری خبر لینے بھی کوئی نہیں پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر ان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہو چکے ہیں اور وہ اس وقت انتہائی مشکل اور بے یار و مددگار صورتحال میں بری طرح پھنس چکے ہیں۔
مظاہرین نے عام شہریوں اور نوجوانوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ انتشار پسند عناصر کی باتوں میں نہ آئیں، اپنے گھروں تک محدود رہیں اور پرتشدد احتجاج میں شرکت سے ہر ممکن گریز کریں۔