خیبر پختونخوا میں عوامی وسائل کا سیاسی استعمال، شہریوں کے سنگین سوالات

خیبر پختونخوا میں عوامی وسائل کا سیاسی استعمال، شہریوں کے سنگین سوالات

Oct 10, 2026|ویب ڈیسک


**پشاور:** خیبر پختونخوا کے شہریوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے عوامی وسائل اور ترقیاتی فنڈز کو سیاسی احتجاج اور لانگ مارچ پر خرچ کرنے کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات پر سوال اٹھا دیے ہیں۔


شہریوں کا مؤقف ہے کہ صوبے میں بنیادی عوامی مسائل، بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور مہنگائی کو حل کرنے کے بجائے کروڑوں روپے کے فنڈز سیاسی جلسے جلوسوں کی نذر کیے جا رہے ہیں، جس سے حکومتی دعووں اور عملی اقدامات کا تضاد کھل کر سامنے آ گیا ہے۔


عوامی حلقوں نے زور دیا کہ صوبائی حکومت احتجاجی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر کے امن و امان کی بحالی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح بنائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے سدباب کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں اور رکے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی بروقت، شفاف اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔