کشمیر: فہد عباسی کا کالعدم تنظیم اور فسادی جتھے سے لاتعلقی کا اعلان
**مظفرآباد (خصوصی رپورٹ):** آزاد کشمیر میں شرپسند اور پرتشدد عناصر سے لاتعلقی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے تحت فہد عباسی نے بھی کالعدم تنظیم سے اپنے تمام تر تعلقات منقطع کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
فہد عباسی کا کہنا ہے کہ وہ بنیادی عوامی حقوق کے مطالبات کی خاطر اس تحریک اور تنظیم کا حصہ بنے تھے، تاہم اب یہ سرگرمیاں اپنے اصل اور ابتدائی مقاصد سے ہٹ کر مکمل طور پر انتشار اور بدامنی کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔ انہوں نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے واضح کیا کہ وہ نام نہاد عوامی حقوق کی تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں اور آئندہ ان کا اس سے کسی قسم کا کوئی واسطہ نہیں رہے گا۔
انہوں نے عوام سے بھی پرزور اپیل کی کہ وہ انتشار پھیلانے والے ایسے کسی بھی جتھے کا حصہ نہ بنیں اور ناعاقبت اندیش عناصر کے بہکاوے میں آنے کے بجائے اپنے کاروبار، روزگار اور اہلِ خانہ کے تحفظ کو ترجیح دیں۔