کے پی میں گورنر راج کا خیرمقدم، 13 سالہ انتشار کا خاتمہ

کے پی میں گورنر راج کا خیرمقدم، 13 سالہ انتشار کا خاتمہ

Oct 13, 2026|ویب ڈیسک



**پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک):** خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کے عوام نے صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔


سوات، شانگلہ، بٹ خیلہ، کوہاٹ اور چترال کے شہریوں نے وفاقی حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ وفاق کے اس اقدام سے صوبے میں دہشت گردی، بدامنی اور سیاسی انتشار کا 13 سالہ دور اپنے منطقی انجام کو پہنچا ہے۔


شہریوں نے صوبائی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک منتخب وزیر اعلیٰ کو ہر وقت وفاق پر چڑھائی اور تصادم کی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا۔ عوام کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے نتیجے میں صوبے کو بالآخر ایسی حکمرانی سے نجات ملی ہے جس نے اپنے دور میں مبینہ طور پر دہشت گرد عناصر کی سرپرستی کی۔