کرک میں خوارج کے حملے میں شہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا

کرک میں خوارج کے حملے میں شہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا

Oct 9, 2026|ویب ڈیسک

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے نیو کڑپہ میں خوارج کی فائرنگ سے جامِ شہادت نوش کرنے والے ایس ایچ او داؤد خان اور کانسٹیبل فرہاد کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔

نمازِ جنازہ میں پولیس کے اعلیٰ افسران، اہلکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی اور ان کے جسدِ خاکی پر پھول چڑھائے، جس کے بعد دونوں شہداء کے جسدِ خاکی مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کے لیے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے۔

دوسری جانب، شہداء کے جنازوں میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا یا صوبائی حکومت کے کسی بھی نمائندے نے شرکت نہیں کی۔ حکومتی نمائندگی کی عدم موجودگی پر عوامی و سیاسی حلقوں میں شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر اپنی سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔