پشاور: اولڈ جمرود روڈ پر نکاسی آب اور صفائی مہم تیز

پشاور: اولڈ جمرود روڈ پر نکاسی آب اور صفائی مہم تیز

Oct 22, 2026|ویب ڈیسک


خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد ضلعی و صوبائی ادارے فعال ہو گئے ہیں، جس کے تحت پشاور کے علاقے اولڈ جمرود روڈ پر نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی صفائی مہم چلائی گئی۔


مہم کے دوران متعلقہ اداروں کے عملے نے اولڈ جمرود روڈ پر نالیوں سے کچرا، گاد اور دیگر ملبہ نکال کر مکمل صفائی کی۔ نکاسی آب کے بہاؤ کو بلا تعطل برقرار رکھنے کے لیے نالیوں کی دھلائی کا عمل بھی مکمل کیا گیا، تاکہ آئندہ پانی جمع ہونے یا رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد علاقے میں صفائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانا اور شہریوں کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق صاف ماحول فراہم کرنا ہے۔ متعلقہ حکام نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ نالیوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں اور نکاسی کے نظام کو درست رکھنے میں عملے کے ساتھ تعاون کریں۔