چارسدہ اور نوشہرہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

چارسدہ اور نوشہرہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

Oct 22, 2026|ویب ڈیسک



خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبائی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔ پشاور کے شیرپاؤ بازار میں کارروائی کے بعد اب چارسدہ اور نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں بھی تجاوزات کے خلاف وسیع پیمانے پر گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


کارروائی کے دوران ضلعی انتظامیہ، ٹاؤن انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں نے مشترکہ طور پر سڑکوں اور بازاروں کے اطراف قائم غیر قانونی تعمیرات اور رکاوٹوں کو ہیوی مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا۔ آپریشن کا بنیادی مقصد عوامی گزرگاہوں اور سڑکوں کی حدود کو واگزار کرا کے ٹریفک کے بہاؤ کو معمول پر لانا ہے۔


انتظامیہ کے مطابق سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تمام غیر قانونی قبضوں کے مکمل خاتمے تک یہ مہم بلا تعطل جاری رہے گی، جبکہ دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔ انتظامیہ نے شہریوں اور تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ پبلک راستوں پر تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور قانون کی بالادستی کے لیے ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔