ایل او سی پر پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ، ادویات فراہم

ایل او سی پر پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ، ادویات فراہم

Sep 14, 2026|ویب ڈیسک

ایل او سی پر پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ، ادویات فراہم


: آزاد کشمیر: پنجال پوسٹ پر پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ


راولا کوٹ: پاک فوج کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے دور افتادہ سرحدی علاقے میں عوامی فلاح کے تحت لائن آف کنٹرول کے قریب واقع پنجال پوسٹ پر ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد دشوار گزار سرحدی خطے کے مکینوں کو ان کی دہلیز پر بروقت علاج معالجے اور بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔


کیمپ کے دوران پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے علاقے کے بزرگوں، خواتین اور بچوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور مستحق مریضوں میں مفت ادویات تقسیم کیں۔ دشوار گزار جغرافیائی حالات کے باعث بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم مقامی آبادی نے پاک فوج کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور اسے سرحدی عوام کے لیے ایک بڑی نعمت قرار دیا۔