گلگت بلتستان کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، 5 وزرا کے محکمے تبدیل
گلگت — حکومتِ گلگت بلتستان نے صوبائی کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے 5 وزرا کو نئے محکمے تفویض کر دیے ہیں۔ یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
سروسز اینڈر جی اے ڈی اور کابینہ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 12 اگست 2026ء کو جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر DSC-Admin-06/2026 کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے گورنر کی مشاورت سے ان تبدیلیوں کی منظوری دی ہے۔
وزرا اور ان کے نئے محکمے
چیف سیکرٹری ارشد مجید اور ڈپٹی سیکرٹری (کابینہ) عبدالویسع کے دستخط سے جاری فہرست کے مطابق محکموں کی تقسیم درج ذیل ہے:
سید توقیر مہدی: محکمہ آب و بجلی (واٹر اینڈ پاور)
جناب محمد دلپذیر: محکمہ داخلہ، پولیس و جیل خانہ جات
جناب امان علی: محکمہ اسکول ایجوکیشن (بشمول ہائر، ٹیکنیکل اور اسپیشل ایجوکیشن کا اضافی چارج)
جناب انوار علی: محکمہ زراعت، لائیو اسٹاک و ماہی پروری
جناب اسد شفیق: محکمہ معدنیات، صنعت، محنت و تجارت
ناصر علی خان سے قلمدان واپس لے لیا گیا
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ 29 جولائی 2026ء کو جناب ناصر علی خان کو سونپا گیا محکمہ زراعت، لائیو اسٹاک و ماہی پروری کا قلمدان فوری طور پر واپس لے لیا گیا ہے اور اب یہ ذمہ داری جناب انوار علی کے سپرد کر دی گئی ہے۔
اس حکمنامے کی نقل صدرِ مملکت، وزیراعظم سیکرٹریٹ، گورنر و وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور تمام صوبائی چیف سیکرٹریز کو ضروری کارروائی اور گزٹ آف پاکستان میں اشاعت کے لیے ارسال کر دی گئی ہے