یومِ دفاع و شہداء: آزاد کشمیر بھر میں پروقار تقریبات، مظفرآباد میں شاندار دفاعی نمائش

یومِ دفاع و شہداء: آزاد کشمیر بھر میں پروقار تقریبات، مظفرآباد میں شاندار دفاعی نمائش

Sep 7, 2026|ویب ڈیسک

یومِ دفاع و شہداء: آزاد کشمیر بھر میں پروقار تقریبات، مظفرآباد میں شاندار دفاعی نمائش



• مظفرآباد میں جدید دفاعی ساز و سامان کی نمائش، شاہکوٹ اور وادی لیپہ میں شہداء کو خراجِ عقیدت

• یوم دفاع: پاک فوج کے جوانوں کی شہداء کی یادگاروں پر حاضری، اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی




مظفرآباد: یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس مناسبت سے مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک بڑی دفاعی نمائش بھی لگائی گئی۔


دفاعی نمائش میں پاک فوج کے زیرِ استعمال جدید اسلحے، عسکری ساز و سامان اور دیگر آلات کو پیش کیا گیا جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔


تقریبات کے سلسلے میں پاک فوج کے جوانوں نے شاہکوٹ اور وادیِ لیپہ میں شہداء کی یادگاروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ شاہکوٹ میں منعقدہ خصوصی تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام، فوجی جوانوں اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


علاوہ ازیں، وادی لیپہ میں پاک فوج کے جوانوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے خصوصی ملاقاتیں کیں اور ان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔