آزاد کشمیر انتخابات: پونچھ اور سدھنوتی میں پولنگ ملتوی، باغ اور حویلی میں 10 اگست کو ووٹنگ ہوگی

آزاد کشمیر انتخابات: پونچھ اور سدھنوتی میں پولنگ ملتوی، باغ اور حویلی میں 10 اگست کو ووٹنگ ہوگی

Aug 7, 2026|ویب ڈیسک

مظفرآباد، 07 اگست 2026ء — الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے امن و امان کی کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ضلع پونچھ اور ضلع سدھنوتی (پلندری) میں پولنگ ملتوی کر دی ہے۔ تاہم، ضلع باغ کے تین اور ضلع حویلی کے ایک انتخابی حلقے میں معمول کے مطابق 10 اگست کو ہی ووٹ ڈالے جائیں گے۔


سیکیورٹی تحفظات اور سیاسی امیدواروں کی درخواستیں

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ علاقائی سیکیورٹی صورتحال کی تفصیلی جائزہ رپورٹ اور مختلف سیاسی شخصیات و امیدواروں کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریری درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔


"انتخابات کی التوا کا مقصد پرامن، شفاف، آزادانہ اور منصفانہ ماحول کو یقینی بنانا ہے تاکہ ووٹرز بلا خوف و خطر اپنے جمہوری حق کا استعمال کر سکیں،" ترجمان الیکشن کمیشن نے وضاحت کی۔


اضلاع کی صورتحال اور شیڈول کا خلاصہ

ملتوی شدہ اضلاع: ضلع پونچھ اور ضلع سدھنوتی (پلندری) کے تمام حلقے۔ ان اضلاع میں 10 اگست کو پولنگ نہیں ہوگی۔


حسبِ سابق پولنگ (10 اگست):


ضلع باغ: 03 انتخابی حلقے


ضلع حویلی: 01 انتخابی حلقہ


نئی تاریخ اور نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان

الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں اضلاع میں حالات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد بعد ازاں نئی تاریخ اور نظر ثانی شدہ انتخاب شیڈول کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا