آزاد کشمیر اسمبلی: ن لیگ کے مخصوص نشستوں کے امیدوار فائنل

آزاد کشمیر اسمبلی: ن لیگ کے مخصوص نشستوں کے امیدوار فائنل

Aug 19, 2026|ویب ڈیسک

پارٹی قائد نواز شریف کی باضابطہ منظوری سے نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد / مظفرآباد — پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے مخصوص نشستوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔


پارٹی صدر نواز شریف کی حتمی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس میں خواتین، اوورسیز، ٹیکنو کریٹس اور علماء و مشائخ کے کوٹے پر نامزدگیاں فائنل کی گئی ہیں۔


نامزد امیدواروں کی تفصیلات

خواتین کی مخصوص نشستیں: مریم زمانی، مریم ادریس، سحرش قمر اور رفعت عابد پارٹی کی امیدوار ہوں گی۔


ٹیکنو کریٹ نشست: سید افتخار علی گیلانی کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔


اوورسیز پاکستانیز نشست: عبدالرحمٰن کو نمائندگی دی گئی ہے۔


علماء و مشائخ نشست: پیر محمد مظہر سعید مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے