آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: مسلم لیگ (ن) کی 14 نشستوں پر کامیابی، پی پی پی کو 5 سیٹیں مل گئیں

آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: مسلم لیگ (ن) کی 14 نشستوں پر کامیابی، پی پی پی کو 5 سیٹیں مل گئیں

Aug 3, 2026|ویب ڈیسک

مظفر آباد (ویب ڈیسک):


آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 نشستوں پر فتح حاصل کر لی ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 5 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ مظفر آباد ڈویژن کے 8 اور مہاجرین کے 12 حلقوں میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کا سلسلہ مکمل ہو چکا ہے۔


الیکشن ڈے کا جائزہ اور خرابیِ موسم کے باعث پولنگ التوا

اتوار کے روز مظفر آباد ڈویژن اور مہاجرین کی کل 20 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل شام 6 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ تاہم:


ایل اے 27 میں پولنگ ملتوی: شدید خرابیِ موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پولنگ عملہ اور سامان نہ پہنچ سکا، جس کے باعث تمام 196 پولنگ اسٹیشنوں پر الیکشن ملتوی کر دیا گیا۔


19 حلقوں کے نتائج: باقی تمام 19 حلقوں کے مکمل غیر سرکاری نتائج سامنے آ چکے ہیں: مہاجرین مقیم جموں و وادی کشمیر کی نشستوں کے نتائج

جموں اور کشمیر ویلی کی 12 نشستوں پر ن لیگ کی برتری واضع رہی:


جموں کی نشستیں (LA-34 تا LA-39):

LA-34 جموں 1: مسلم لیگ (ن) کے ناصر حسین ڈار (5,682 ووٹ) نے آزاد امیدوار راجہ ریاض احمد (2,124 ووٹ) کو شکست دی۔


LA-35 جموں 2: مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد اسماعیل (23,893 ووٹ) کامیاب، آزاد امیدوار سردار محمد غیاث (5,868 ووٹ) دوسرے نمبر پر رہے۔


LA-36 جموں 3: مسلم لیگ (ن) کے محمد احسن رضا (27,218 ووٹ) نے پی پی پی کے احسن اسماعیل (12,980 ووٹ) کو مات دی۔


LA-37 جموں 4: مسلم لیگ (ن) کی مریم جاوید (28,664 ووٹ) کامیاب، جبکہ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے عثمان علیم (22,827 ووٹ) دوسرے نمبر پر رہے۔


LA-38 جموں 5: مسلم لیگ (ن) کے ذیشان علی (13,652 ووٹ) نے مسلم لیگ AJK کے محمد اکبر چوہدری (9,523 ووٹ) کو شکست دی۔


LA-39 جموں 6: مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد صدیق (10,981 ووٹ) نے پی پی پی کے چوہدری فخر زمان (5,081 ووٹ) کو ہرا دیا۔


وادی کشمیر کی نشستیں (LA-40 تا LA-45):

LA-40 کشمیر ویلی 1: پی پی پی کے عامر عبدالغفار (2,914 ووٹ) کامیاب، IPP کے محمد سلیم بٹ (136 ووٹ) دوسرے نمبر پر۔


LA-41 کشمیر ویلی 2: مسلم لیگ (ن) کے محمد عامر شاہ (1,804 ووٹ) کامیاب، آزاد امیدوار صبا دیوان (588 ووٹ) دوسرے نمبر پر۔


LA-42 کشمیر ویلی 3: مسلم لیگ (ن) کے سید شوکت علی شاہ (1,524 ووٹ) کامیاب، پی پی پی کے محمد عاصم شریف (477 ووٹ) دوسرے نمبر پر۔


LA-43 کشمیر ویلی 4: مسلم لیگ (ن) کے محمد یاسین لون (1,276 ووٹ) کامیاب، پی پی پی کے جاوید بٹ (563 ووٹ) دوسرے نمبر پر۔


LA-44 کشمیر ویلی 5: مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری (1,700 ووٹ) نے مسلم کانفرنس کی مہرالنساء (650 ووٹ) کو شکست دی۔


LA-45 کشمیر ویلی 6: پی پی پی کے عبدالماجد خان (3,448 ووٹ) کامیاب، مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور (823 ووٹ) دوسرے نمبر پر رہے