آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج مکمل طور پر فلاپ

آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج مکمل طور پر فلاپ

Jun 19, 2026|ویب ڈیسک

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے والے شرپسند عناصر کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے ہیں۔ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی ہڑتال اور احتجاج کی کال کو عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے، جس کے بعد ریاست بھر میں صورتحال پرامن ہے۔

راولاکوٹ اور باغ میں احتجاجی مقامات عوام سے بالکل خالی

مختلف اضلاع سے ملنے والی رپورٹس کے مطابق، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی طرف سے راولاکوٹ اور باغ میں احتجاج کے لیے مختص کیے گئے مقامات پر میدان بالکل خالی رہے۔

عوام نے ریلیوں اور دھرنوں میں شرکت نہ کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ریاست میں کسی بھی قسم کے انتشار کی حمایت نہیں کرتے

ان حساس مقامات پر شہریوں کی عدم دستیابی نے واضح کر دیا ہے کہ انتشاری کمیٹی کا گمراہ کن بیانیہ مقامی سطح پر اپنی جڑیں کھو چکا ہے۔

باشعور شہریوں کا انتشار پسندی کے خلاف عملی ثبوت

آزاد جموں و کشمیر کے غیور اور باشعور عوام نے اس احتجاج کا حصہ بننے سے صاف انکار کر کے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کو اب کشمیر کا متوسط اور غریب طبقہ مزید برداشت نہیں کرے گا، اور امن و ترقی کا سفر ہر قیمت پر جاری رہے گا