وزیراعظم کا جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم
اسلام آباد — وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے تمام دستیاب وسائل کو متحرک کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
یہ ہدایات انہوں نے جمعرات کے روز وزیراعظم آفس اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے ایک اہم ملاقات کے دوران جاری کیں۔
اہم سیاسی قیادت کی شرکت اور مشاورت
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، اس اعلیٰ سطح کی بیٹھک میں وفاقی وزراء اور معاونین خصوصہ نے شرکت کی، جن میں درج ذیل رہنما شامل تھے:
رانا مبشر اقبال، وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ
عبد الرحمٰن خان کانجو، وزیر مملکت برائے پاؤر
طلحہ برکی، وزیراعظم کے معاون خصوصی
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور حکومتی امور کو عوامی امنگوں کے مطابق چلانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
[عوامی خدمت کا ایجنڈا تیز کرنے کی ہدایت
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حکومتی اراکین کو واضح گائیڈ لائنز دیتے ہوئے کہا کہ پبلک ڈیلیوری کو مزید فعال بنایا جائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ:
عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مزید تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔
عوام کو درپیش مسائل کے حل کو ہر سطح پر اولین ترجیح دی جائے۔
آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے