آزاد کشمیر عوام کا کالعدم ایکشن کمیٹی کا احتجاج حصہ بننے سے انکار

آزاد کشمیر عوام کا کالعدم ایکشن کمیٹی کا احتجاج حصہ بننے سے انکار

Jun 19, 2026|ویب ڈیسک

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے باشعور عوام نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی احتجاج اور ہڑتال کی کال کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ دارالحکومت مظفرآباد سمیت ریاست کے تمام دس اضلاع میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے اور کسی بھی جگہ کاروباری یا سفری تعطل دیکھنے میں نہیں آیا۔

تمام اضلاع میں تعلیمی، کاروباری اور سماجی سرگرمیاں بحال

سرکاری ذرائع اور مقامی مانیٹرنگ کے مطابق، وادی کے تمام بڑے شہروں میں رونقیں بحال ہیں اور عوام نے شرپسند عناصر کے احتجاجی بیانیے کو ملکی ترقی کے حق میں مسترد کر دیا ہے۔ درج ذیل اضلاع میں تمام شعبہ ہائے زندگی معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں:

بھمبر اور کوٹلی

نیلم اور میرپور

مظفرآباد اور دیگر تجارتی مراکز

پرامن اور باشعور شہریوں کا عملی ثبوت

ریاست کے مختلف شہروں میں مرکزی اور مقامی مارکیٹیں عام دنوں کی طرح کھلی ہوئی ہیں، جہاں شہری روزمرہ کی خرید و فروخت میں مصروف نظر آئے۔

"کاروبار اور تعلیمی ادارے کھلے رکھ کر کشمیر کے غریب اور متوسط طبقے نے واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی بیرونی یا تخریبی ایجنڈے کا حصہ نہیں بنیں گے۔"

مختلف عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے امن دشمن عناصر کی کال کو نظرانداز کر کے ایک پُرامن اور باشعور معاشرے کا عملی ثبوت دیا ہے۔ شہریوں نے واضح کیا کہ ریاست کی رٹ اور امن و امان کی بقا ان کی اولین ترجیح ہے، اور وہ اپنے ذاتی و کاروباری مفادات کو کسی صورت داؤ پر نہیں لگنے دیں گے۔