آزاد کشمیر انتخابات 2026: مظفرآباد میں پولنگ جاری، ایل اے 27 ملتوی
مظفرآباد (ویب ڈیسک): آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جنرل انتخابات 2026 کے دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرینِ جموں و کشمیر کی نشستوں پر ووٹنگ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
تاہم، ایک اہم پیش رفت کے تحت مظفرآباد کے حلقہ ایل اے-27 (مظفرآباد-1) میں پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔
تینوں اضلاع اور مہاجرین نشستوں پر پولنگ کی تفصیلات
آج کے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کے تینوں اضلاع—نیلم، جہلم ویلی (ہٹیاں بالا)، اور مظفرآباد—شامل ہیں۔ ایل اے-27 کے علاوہ ڈویژن کی بقیہ 8 نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ، پاکستان کے مختلف اضلاع میں مقیم کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں پر بھی ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کا جوش و خروش
علی الصبح سے ہی مختلف پولنگ اسٹیشنز پر مرد اور خواتین ووٹرز کی بڑی تعداد قطاروں میں نظر آ رہی ہے۔ جمہوری عمل میں حصہ لینے کے لیے ووٹرز کی آمد کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔
سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور ہائی الرٹ
انتخابی عمل کے دوران امن و امان کی برقرار دستی کے لیے ڈویژن بھر میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ ووٹنگ کا عمل پرامن ماحول میں مکمل ہو سکے۔
الیکشن کمیشن اور مقامی انتظامیہ کے مطابق مظفرآباد ڈویژن میں مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے