آزاد جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: فیصل آباد میں مہاجرین کی 2 نشستوں پر پولنگ کل ہوگی

آزاد جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: فیصل آباد میں مہاجرین کی 2 نشستوں پر پولنگ کل ہوگی

Aug 1, 2026|ویب ڈیسک

​فیصل آباد (ویب ڈیسک): آزاد جموں و کشمیر (AJK) قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں فیصل آباد میں مقیم مہاجرین کی دو مخصوص نشستوں ایل اے 34 (جموں ون) اور ایل اے 42 (وادی کشمیر تھری) پر 2 اگست بروز اتوار کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں حلقوں کے لیے تمام تر انتخابی و سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

​فیصل آباد میں دونوں حلقوں کے لیے مجموعی طور پر 7 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں تاکہ رجسٹرڈ ووٹرز آسانی سے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں۔

​حلقہ وار تفصیلات، ووٹرز کی تعداد اور پولنگ اسٹیشنز

​انتخابی عمل کو شفاف اور باامان بنانے کے لیے فیصل آباد کے مختلف تحصیلاں میں پولنگ اسٹیشنز کی تقسیم مندرجہ ذیل ہے:

​ایل اے 34 (جموں ون):

​کل ووٹرز: 157 (64 مرد، 93 خواتین ووٹرز)۔

​پولنگ اسٹیشنز (5): فیصل آباد شہر، تاندلیانوالہ، چک جھمرہ، جڑانوالہ اور سمندری۔

​امیدوار: کل 17 امیدوار میدان میں ہیں۔

​اہم مقابلہ: مسلم لیگ (ن) کے ناصر حسین ڈار اور پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالقدیر چوہان کے درمیان سخت جوڑ پڑنے کی توقع ہے۔

​ایل اے 42 (وادی کشمیر تھری):

​کل ووٹرز: 110 (63 مرد، 47 خواتین ووٹرز)۔

​پولنگ اسٹیشنز (2): فیصل آباد شہر اور جڑانوالہ۔

​امیدوار: کل 7 امیدوار انتخابی معرکے میں حصہ لے رہے ہیں۔

​اہم مقابلہ: مسلم لیگ (ن) کے سید شوکت علی اور پیپلز پارٹی کے محمد عاصم شریف کے درمیان آمنا سامنا ہو گا