آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے مظفر آباد ڈویژن کی 8 اور مہاجرین کی 12 نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے مظفر آباد ڈویژن کی 8 اور مہاجرین کی 12 نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے

Aug 3, 2026|ویب ڈیسک

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے مظفر آباد ڈویژن کی 8 اور مہاجرین کی 12 نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے جہاں اب تک مجموعی طور پر 7 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) اور ایک پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوگئی۔ 

مظفر آباد ڈویژن کی 8 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک اپنے مقررہ وقت تک جاری رہی، تاہم اس میں مزید ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا جبکہ مہاجرین کی 12 نشستوں کےلیے پولنگ کا وقت 5 بجے ختم کردیا گیا۔

مظفرآباد ڈویژن کی نشستیں:

مکمل نتائج:

ایل اے 30 مظفرآباد 4:

ایل اے 30 مظفرآباد 4 کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری و غیرحتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے مصطفیٰ بشیر عباسی 17 ہزار 749 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے مبشر منیر اعوان 11 ہزار 947 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

ووٹوں کی گنتی جاری:

ایل اے 25 نیلم ویلی 1:

ایل اے 25 نیلم ویلی 1 کے 143 پولنگ اسٹیشنز میں سے 10 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے شاہ غلام قادر 1364 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے عابد افضل 951 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 26 نیلم ویلی 2:

ایل اے 26 نیلم ویلی 2 کے 135 پولنگ اسٹیشنز میں سے 8 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید 1157 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم ليگ (ن) کے شاہ غلام قادر 940 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 29 مظفرآباد 3:

ایل اے 29 مظفرآباد 3 کے 138 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے بیرسٹر افتخار علی گیلانی 379 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان 353 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 31 مظفرآباد 5:

ایل اے 31 مظفرآباد 5 کے 249 پولنگ اسٹیشنز میں سے 14 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے ثاقب مجید راجہ 2934 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر 1660 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 32 مظفرآباد 6:

ایل اے 32 مظفرآباد 6 کے 163 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے راجہ محمد فاروق حیدر 892 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر 871 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 33 مظفرآباد 7:

ایل اے 33 مظفرآباد 7 کے 155 پولنگ اسٹیشنز میں سے 7 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے دیوان علی خان قمر چغتائی 1349 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم ليگ (ن) کے میاں محمد رشید 1029 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

مہاجرین کی نشستیں:

قانون ساز اسمبلی کی مہاجرین نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے۔ 

مکمل نتائج:

ایل اے 36 جموں 3:

ایل اے 36 جموں 3 کے تمام 140 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ آگیا ہے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد احسن رضا 27 ہزار 218 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے احسن اسماعیل 12 ہزار 980 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 37 جموں 4:

ایل اے 37 جموں 4 کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کی مریم جاوید 28 ہزار 664 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے عثمان علیم 22 ہزار 827 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2:

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 کے تمام 19 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری و غیرحتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد عامر شاہ 1804 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار صباء دیوان کا 1523 ووٹوں کے ساتھ دوسرا نمبر رہا۔

ایل اے 42 کشمیر ویلی 3:

ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 کے تمام 43 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے سید شوکت علی شاہ 1524 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد عاصم شریف 477 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ 

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4:

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 کے تمام 10 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد یاسین لون 1276 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ اس نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 44 کشمیر ویلی 5:

ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 کے تمام 27 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری 2308 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنساء 740 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایل اے 45 کشمیر ویلی 6:

ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 کے تمام 41 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ آگیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبدالماجد خان 3448 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 823 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ووٹوں کی گنتی جاری:

ایل اے 34 جموں 1:

ایل اے 34 جموں 1 کے 131 پولنگ اسٹیشنز میں سے 51 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے ناصر حسین ڈار 1690 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار راجہ ریاض احمد 741 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 35 جموں 2:

ایل اے 35 جموں 2 کے 142 پولنگ اسٹیشنز میں سے 100 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے ہیں جن کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے چوہدری محمد اسماعیل 18 ہزار 788 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد غیاث 5 ہزار 41 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 36 جموں 3:

ایل اے 36 جموں 3 کے 140 پولنگ اسٹیشنز میں سے 50 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے ہیں جن کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد احسن رضا 10 ہزار 2 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے احسن اسماعیل 4 ہزار 756 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 38 جموں 5: 

ایل اے 38 جموں 5 کے 115 پولنگ اسٹیشنز میں سے 49 کے غیر حمتی و غیر سرکاری نتائج آگئے جس کے مطابق پاکستان مسلم ليگ (ن) کے ذیشان علی 5524 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے محمد اکبر چوہدری 4988 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔ 

ایل اے 39 جموں 6:

قانون ساز اسمبلی ایل اے 39 جموں 6 کے 157 پولنگ اسٹیشنز میں سے 41 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آگئے جس کے مطابق پاکستان مسلم ليگ (ن) کے راجہ محمد صدیق 3176 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری فخر زمان 945 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

ایل اے 40 کشمیر ویلی 1:

ایل اے 40 کشمیر ویلی 1 کے 47 پولنگ اسٹیشنز میں سے 23 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار 1178 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مسلم ليگ (ن) کے محمد نعیم خان 65 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2:

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 کے 19 پولنگ اسٹیشنز میں سے 13 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آگئے جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) کے محمد عامر شاہ 922 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار صباء دیوان 556 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ مظفر آباد ڈویژن میں ایک ہزار 4 سو 83 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے۔ خراب موسم کی وجہ سے مظفرآباد حلقہ ایل اے 27 میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ملتوی کر دی گئی۔ 

مظفرآباد ڈویژن کی 8، مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ مکمل

جموں اور ویلی کی 6، 6 نشستوں پر ملک کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

جموں 1 اور کشمیر ویلی 1 کی نشست پر کراچی میں پولنگ ہوئی۔ دونوں نشستوں کے لیے 34 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں مہاجرین کی 3 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔ ان نشستوں میں ایل اے 43 ویلی 4، ایل اے 44 ویلی 5 اور ایل اے 39 جموں 6 شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

محسن نقوی طاقتور ترین وزیر ہیں، کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں: خواجہ آصف

محسن نقوی طاقتور ترین وزیر ہیں، کئی معاملات میں وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں: خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمنٹ بھی وہ صرف سات یا آٹھ بار آئے ہوں گے، اب اگر محسن نقوی شکایت کر رہے ہیں تو پھر ہمیں گھر چلے جانا چاہیے۔

پاکستان ایران تعلقات دماوند اور کے ٹو جیسے بلند ہیں: ایرانی سفیر رضا امیری مقدم 

پاکستان ایران تعلقات دماوند اور کے ٹو جیسے بلند ہیں: ایرانی سفیر رضا امیری مقدم

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان تاریخی تعلقات آزمائشوں کے دور میں بھی مضبوطی سے قائم رہے۔

آزاد کشمیر الیکشن: پیپلز پارٹی کو نتائج مسترد کرکے تیسرے مرحلے کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے: راجا پرویز اشرف

آزاد کشمیر الیکشن: پیپلز پارٹی کو نتائج مسترد کرکے تیسرے مرحلے کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے: راجا پرویز اشرف

پی پی پی رہنما نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے دوسرے مرحلے پر دکھ ہوا، ہم نے پہلے مرحلے میں ثبوتوں کے ساتھ شواہد دیے،

ایم کیو ایم مرکز میں دو گروپس کا جھگڑا، ہوائی فائرنگ اور پتھراؤ سے 3 افراد زخمی

ایم کیو ایم مرکز میں دو گروپس کا جھگڑا، ہوائی فائرنگ اور پتھراؤ سے 3 افراد زخمی

رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ بہادرآباد میں رہنماؤں کے درمیان پارٹی اجلاس کے بعد اختلافات ہوئے۔

بلاول بھٹو کو ورغلا کر غلط بیانی کروائی جا رہی ہے، ان سے کہوں گا آپ کو غلط معلومات دی گئیں: رانا ثنا اللّٰہ

بلاول بھٹو کو ورغلا کر غلط بیانی کروائی جا رہی ہے، ان سے کہوں گا آپ کو غلط معلومات دی گئیں: رانا ثنا اللّٰہ

رانا ثناء نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پورے دن میں تین واقعات ہوئے ہیں، چوہدری لطیف اکبر اپنے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کاسٹ کرنے گئے،

پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی سپورٹ کی ہے: خواجہ آصف

پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی سپورٹ کی ہے: خواجہ آصف

کہیں کہیں نظر آرہا تھا کہ دونوں پارٹیوں کی مشترکہ کاوش ہے: وزیر دفاع

سوات کے علاقے کبل میں دھماکا، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد شہید، 10 زخمی

سوات کے علاقے کبل میں دھماکا، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد شہید، 10 زخمی

ڈی آئی جی مالاکنڈ سید فداحسین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت مقامی نوجوانوں کا احتجاج بھی جاری تھا، دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

مظفرآباد: ان انتخابی نتائج کو پیپلز پارٹی قبول نہیں کرے گی، نیّر بخاری

مظفرآباد: ان انتخابی نتائج کو پیپلز پارٹی قبول نہیں کرے گی، نیّر بخاری

نیر بخاری نے کہا کہ ن لیگ کا امیدوار قتل میں ملوث ہے، متعلقہ ادارے نوٹس لیں، ملزمان کو گرفتار کیا جائے، آزاد کشمیر میں لاقانونیت کی انتہا ہے، یہاں ریاست کے صدر پر حملہ کیا گیا۔

نظامِ حکمرانی کی ناکامی کی وجہ صرف 4 صوبوں کا وجود نہیں: رضا ربانی

نظامِ حکمرانی کی ناکامی کی وجہ صرف 4 صوبوں کا وجود نہیں: رضا ربانی

اپنے بیان میں نظامِ حکمرانی کی ناکامی کی وجہ صرف چار صوبوں کا وجود نہیں ، نظامِ حکمرانی کی ناکامی کی وجہ جمہوری عمل کو بار بار پٹڑی سے اتارنا ہے۔

تسلیم کرلیں پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر حکومت بلاول بھٹو کے خلاف دھاندلی کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

تسلیم کرلیں پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر حکومت بلاول بھٹو کے خلاف دھاندلی کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

تسلیم کرلیں پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر حکومت بلاول بھٹو کے خلاف دھاندلی کر رہی ہے۔ مان لیں آزاد کشمیر اور پنجاب کے لوگوں نے آپ کو ووٹ نہیں دیا: رہنما ن لیگ

دھاندلی کا رونا رونے والے چیختے چلاتے رہیں گے، عوام ن لیگ کو کامیاب کرواتے رہیں گے: عظمیٰ بخاری

دھاندلی کا رونا رونے والے چیختے چلاتے رہیں گے، عوام ن لیگ کو کامیاب کرواتے رہیں گے: عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کشمیر میں آج پھر مسلم لیگ ن کے امیدوار بڑے مارجن سے کامیاب ہوں گے۔

قائم مقام صدر آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن کو خطوط، مبینہ بےضابطگیوں پر کارروائی کا مطالبہ

قائم مقام صدر آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن کو خطوط، مبینہ بےضابطگیوں پر کارروائی کا مطالبہ

پولنگ اسٹیشنز پر مؤثر سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔ کئی مقامات پر پولنگ ایجنٹس کو اندر نہیں جانے دیا گیا: چوہدری لطیف

میر رضا علی خان کی ہلاکت سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

میر رضا علی خان کی ہلاکت سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

سی سی ٹی وی فوٹیج میں میر رضا کو دراز سے اسلحہ نکالتے دیکھا جاسکتا ہے، میر رضا کو اسلحہ نکال کر گاڑی میں رکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سندھ میں سرکاری اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے، اطلاق نجی اسکولوں پر نہیں ہوگا: سردار علی شاہ

سندھ میں سرکاری اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے، اطلاق نجی اسکولوں پر نہیں ہوگا: سردار علی شاہ

تھرپارکر: تالاب میں جمع برساتی پانی میں 2 بچے ڈوب کر جاں بحق

تھرپارکر: تالاب میں جمع برساتی پانی میں 2 بچے ڈوب کر جاں بحق

جاں بحق ہونے والے بچے آپس میں کزن تھے

وادیٔ نیلم: ووٹ ڈال کر واپس آنے والی گاڑی بجلی کے تار سے ٹکرا گئی، کرنٹ لگنے سے 8 افراد زخمی

وادیٔ نیلم: ووٹ ڈال کر واپس آنے والی گاڑی بجلی کے تار سے ٹکرا گئی، کرنٹ لگنے سے 8 افراد زخمی

آزاد کشمیر کی وادیٔ نیلم میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔

اہم خبریں

سوات کے علاقے کبل میں دھماکا، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد شہید، 10 زخمی

سوات کے علاقے کبل میں دھماکا، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد شہید، 10 زخمی

ڈی آئی جی مالاکنڈ سید فداحسین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت مقامی نوجوانوں کا احتجاج بھی جاری تھا، دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔۔

جنتر منتر احتجاج میں راتوں رات مشہور ہونیوالے نوجوان کو بالی ووڈ اداکار بھی کاپی کرنے لگے 

جنتر منتر احتجاج میں راتوں رات مشہور ہونیوالے نوجوان کو بالی ووڈ اداکار بھی کاپی کرنے لگے

احتجاج میں ایک بھارتی نوجوان ابھینو بشٹ کی انسٹاگرام ریل کافی وائرل ہوئی تھی، جس نے اسے سوشل میڈیا پر ایک نئی پہچان دی۔

ایم کیو ایم مرکز میں دو گروپس کا جھگڑا، ہوائی فائرنگ اور پتھراؤ سے 3 افراد زخمی

ایم کیو ایم مرکز میں دو گروپس کا جھگڑا، ہوائی فائرنگ اور پتھراؤ سے 3 افراد زخمی

رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ بہادرآباد میں رہنماؤں کے درمیان پارٹی اجلاس کے بعد اختلافات ہوئے۔۔

کافی پینا ادیتی شرما کا جرم بن گیا، سسرالیوں کا تشدد، اداکارہ نے مقدمہ درج کروادیا

کافی پینا ادیتی شرما کا جرم بن گیا، سسرالیوں کا تشدد، اداکارہ نے مقدمہ درج کروادیا

ادیتی شرما نے اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ انہیں جسمانی اور ذہنی تشدد، مار پیٹ، زبانی بدسلوکی، کردار کشی اور گھریلو ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ سسرالیوں نے جہیز میں لائے گئے زیورات کا ناجائرز استعمال بھی کیا۔۔

پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی سپورٹ کی ہے: خواجہ آصف

پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی سپورٹ کی ہے: خواجہ آصف

کہیں کہیں نظر آرہا تھا کہ دونوں پارٹیوں کی مشترکہ کاوش ہے: وزیر دفاع۔