ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد منافع خور بے لگام ، عوام کو لوٹنا شروع کر دیا

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد منافع خور بے لگام ، عوام کو لوٹنا شروع کر دیا

Jun 24, 2026|ویب ڈیسک

کراچی; کراچی میں ایل پی جی کی قیمت بڑھنے کے بعد منافع خور سرگرم ہو گئے ہیں اور سرکاری نرخ 306 روپے 76 پیسے فی کلو کے بجائے اسے 400 روپے فی کلو سے بھی زیادہ میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اوگرا کی جانب سے قیمت میں اضافے کے بعد بعض دکانداروں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے من مانے ریٹ وصول کرنا شروع کر دیے ہیں، جس سے عام صارفین شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

شہر میں پہلے ہی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ موجود ہے، اور اب مہنگی ایل پی جی نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ رکشہ ڈرائیور اور دیہاڑی دار طبقہ بھی مہنگائی کے باعث پریشانی کا شکار ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث منافع خور بلا خوف و خطر قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر پرائس کنٹرول نظام کو فعال کرے اور سرکاری نرخ پر عملدرآمد یقینی بنائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔